اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت توانائی کو بھیج دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
Comments are closed.