Khabardar E-News

سرگودھا میں مسافر ویگن میں آگ لگنے سے10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرگودھا: بھیرہ انٹرچینج کے قریب مسافر ویگن میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سرگودھا میں موٹروے پر بھیرہ انٹر چینج کے قریب مسافر ویگن میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے جھلسے ہوئے مسافروں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا جب کہ زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ویگن میں 18 مسافر سوار تھے جب کہ ویگن لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سائن بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے بعد ویگن میں آگ بھڑک اٹھی۔

Comments are closed.