اسلام آباد ( خبردار ویب ) پاکستان الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں اس سلسلے میں انتخابی عملے کے تربیتی ماڈیولز کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کرلیاگیا
اجلاس میں تربیت کیلئے استعمال ہونے والے مواد کی بہتری پر غور ہوگا
اجلاس میں شعبہ ٹریننگ کے افسران اور الیکشن کمیشن کے دیگر متعلقہ حکام شریک ہونگے
بتایا گیا ہے کہ تمام صوبائی الیکشن کمشنر کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کرینگے اجلاس میں الیکٹرونک ووٹ ( ای وی ایم ) مشین کا بھی جائزہ لیاجاے گا
واضع رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات ای وی ایم پر ہو تاہم حز ب اختلاف کی جانب سے تاحال مسلسل اس تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے
Comments are closed.