Khabardar E-News

کوئٹہ:بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل

182

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود میڈیکل طلباء کا احتجاج جاری ہے اور بدھ کو بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل ہوا ہے
بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا پریس کلب کے باہر دھرنا جاری جس میں جھالاوان ۔مکران۔لورلائی میڈیکل کالجز طلبہ شامل ہیں ان طلبہ کا مطالبہ ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے رجسٹریشن ٹیسٹ قانون کو منسوخ کیاجائے۔بقول ان طلباء کے کہ پی ایم سی کی جانب سے صرف بلوچستان میڈیکل طلباء کیلئے سخت قانون لاگو کیا گیا ہے۔جس کے باعث وہ گزشتہ 20 روز سے شدید سردی میں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں
ان طلباء نے خبردار کیا کہ اگر پی ایم سی قانون کو منسوخ نہیں کیا گیا تو سخت احتجاجی لائحہ عمل پر مجبور ہونگے۔

Comments are closed.