کوئٹہ (عصمت سمالانی سے ) ینگ ڈاکٹرز کا ساتھیوں کیخلاف حکومت بلوچستان کی جانب سے ایف آئی آر واپس لینے کے باجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا یے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز و آپریشن تھیٹر سروس سے بائیکاٹ بھی 33ویں روز میں داخل ہوچکا پے
واضع رہے کہ بلوچستان حکومت نے گذشتہ روز 16 ڈاکٹرز سمیت 19 افراد کیخلاف ایف آئی آر واپس لے لی تھی تاہم ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر واپس لینا نہیں تھا۔بلکہ ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے تک احتجاج جاری رکھے گے۔
دوسری جانب حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے بہت سے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں اور اب انکا ہڑتال اور او پی ڈیز سے بائیکاٹ بلا جواز ہے اس سلسلے میں 28 دسمبر کو کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ایک بارپھر واضع کیا کہ ڈاکٹروں کے تنخواہوں میں اضافے کے لیے صوبے کی مالی پوزیشن ایسی نہیں ہے کہ مالی بوجھ برداشت کرسکے اس پر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
Prev Post
Comments are closed.