کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور انکے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئ پر بعیرکسی اجازت کے کوئٹہ میں جلسہ کرنے اور لاوڈ اسپیکر پر ریاست کے خلاف تقریر کرنے پرمقد مہ درج کردیا ہے
اس سلسلے میں کوئٹہ کے سول لائن تھانہ میں 29 نومبر کو پشتوں تحفط موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور انکے ساتھیوں کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا ہے اس میں تھانہ کے سب انسپیکٹر محمد ناصر نے بتایا ہے کہ 28 نومبر کو وہ دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت پرتھے جب وہ ہاکی چوک پہنچے تودیکھا کہ ہاکی گراونڈمیں پی ٹی ایم کی جانب سے جلسے کی تیاری ہورہی تھی اور وہاں لاوڈ اسپیکرکے ذریعے ترانے بھی بج رہے تھے لیکن پی ٹی ایم کے کارکنوں نے جلسہ کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے کوئی اجازت نہیں لی تھی – جس پر انہوں نے فوری طور پر نہ صرف پولیس کے اعلی حکام کو مطلع کیا بلکہ جلسے میں شرکاء کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کیے –
ایف آئی آر میں یہ کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں موجود پی ٹی ایم کے بہت سے کارکنوں نے ہاتھوں میں افغانستان کے جھنڈے بھی اٹھاے تھے
جلسے سے خطاب کے دوران منظور پشتین ، اور دیگر مقررین کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان نے پاکستان اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیے بلکہ جلسہ کے شرکاء کی بڑی تعداد ملکی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے – اس کے علاوہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی بلکہ شہر کے اکثر سڑکوں کو بھی بند کیا جس کے باعث شہر میں ٹرئفک کا نظام درہم برہم ہوا –
Next Post
Comments are closed.