کوئٹہ( خبردار ڈیسک ) : بلوچستان حکومت کےخلاف دھرنے سے گرفتار ڈاکٹروں کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیاگیاترجمان وائی ڈی اے کے مطابق جیل منتقل ہونے والوں میں چودہ پندرہ ڈاکٹراور چار پیرامیڈیک اسٹاف شامل ہے-
پولیس کےمطابق گرفتار ڈاکٹروں کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا – عدالت نے سڑک بند کرنے اور شہریوں کو تکلیف میں مبتلاکرنے کے جرم میں انہیں جیل منتقلی کے احکامات صادر کیے –
واضع رہے گرفتار ڈاکڑوں نے ایک ہفتے سے کوئٹہ کے ریڈ زون میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیاتھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہوناپڑا-
ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کی گرفتاری کے لیے پولیس نے رات گئے انکے گھروں پر چھاپے مارے ہیں – جس کے باعث سول ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی – اور اپنے ساتھیوں کی رہائی تک او پہ ڈیز و آپریشن تھیٹرز کا بائیکارٹ کا اعلان کیا ہے
ینگ ڈاکٹرز کے مطابق اگر ہمارے ساتھی ڈاکٹرز کو رہانہیں کیا گیاتو ایمرجنسی سروسز بھی بند کرینگے۔اور ڈاکٹرز کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے تک مزاکرات نہیں کرینگے۔اس کے علاوہ ہم استعفیٰ دینے کو تیار ہیں استعفیٰ لو ہم گھر جائیں گے۔
گزشتہ روز ریڈزون میں احتجاج کرنے پر ڈاکٹرز سمیت19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان پر احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کریمنل لاء آرڈیننس اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیے گئے ہیں
Prev Post
Comments are closed.