Khabardar E-News

بلوچستان میں کروناوائرس صفرفیصد پرآگئی

159

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردارڈیسک ) بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح صفر فیصدرپورٹ کی گئی، اور اس دوران صوبے میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ صوبے کے 04اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے،
محکمہ صحت کےرپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد359ہوگئی، جبکہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد32ہزار471ہوگئی جن میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد32ہز55ہوگئی،
حکام کا کہنا ہے گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے294ٹیسٹ کئے گئےان میں 140افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہے،
وزیراعلی بلوچستان کا صوبے میں کورونا کیسز میں کمی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز کی شرح کا صفر ہونا اطمنان بخش ہے،
انہوں نے عوام سے ایس او پیز پر عمل جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوے کہا کہ کورونا سے جاری جنگ میں فتح کے لئے احتیاط ہی واحد حل ہے،
وزیراعلی قدوس بزنجو نے زوردیاکہ عوام ویکسنیشن کروائیں تاکہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں

Comments are closed.