Khabardar E-News

وزیر اعظم کا گورنر بلوچستان کو تمام اضلاع کا دورہ کرنے کی ہداہت

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد۔ (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کریں تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبہ بلوچستان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات خاص طور پر کوئٹہ سے کشمیری پناہ گزینوں کے لئے مخصوص نشستیں جیتنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے گورنر کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کریں تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.