Khabardar E-News

بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات پر مرکزی قیادت 2 دھڑوں میں تقسیم

29

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی نے انٹرا اپارٹی الیکشن کا اعلان کردیا جس سے سابق وزیراعلی

بلوچستان جام کمال خان نے مسترد کردیے

بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا

ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن 9 مئی کو ہونگے،

انٹرا الیکشن دن 12 بجے بوائے اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر میں ہونگے،

اس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی انٹرا الیکشن کے معاملے میں بھی واضع طور پر 2 دھڑوں میں تقسیم

ہوگئی

اور سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے بی اے پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی کا

الیکشن سے متعلق بیان کی سختی سے تردید کی ہے

جام کمال خان عالیانی جو اس وقت بھی پارٹی کے مرکزی صدر ہے نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن سے متعلق

سنئیر رہنماؤں سے مشاورت نہیں کی گئی،

بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات پر مرکزی قیادت 2 دھڑوں میں تقسیم

انکے مطابق جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کی طرف سے شائع کی گئی وہ بےبنیاد ہے،

باپ پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان بحثیت پارٹی صدر

میں خود کرونگا،

بقول انکے بے بنیاد بیانات سے پارٹی کو نقصان ہوگا سنئیر قیادت سے مشاورت کے بعد اعلان کرینگے،

جام کمال نے کہا کہ پارٹی صدر کی موجودگی میں جنرل سیکرٹری کو اختیار نہیں کہ وہ اتنا بڑا فیصلہ کرے،

اور اس وقت میں ملک سے باہر ہوں کوئٹہ پہنچ کر مشاورت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا،

واضع رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلی جام کمال خان نے گذشتہ سال ماہ اکتوبر کے اوائل میں اس وقت

پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا

جبکہ بلوچستان کے موجودہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیادہ

ترارکان صوبائی اسمبلی انکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے متحرک ہوے تھے

تاہم بعد میں انہوں نے بی اے پی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لیا تھا

Comments are closed.