Khabardar E-News

حکومت کا ایک اور وکٹ گرگئی، اسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوگیا

10

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (خبردار نیوز ) بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر  اور بلوچستان کے گوادر لسبیلہ سے آزاد رکن قومی اسمبلی سردار اسلم بھوتانی نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان  اور ملکی مفادات کو مد نظر رکھ کر اپوزیشن کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے

یہ بات انہوں نے آج شام کو اسلام آباد میں ایک مشترکہ پرکانفرنس کے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر سابق

صدر آصف علی زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ

سردار اخترجان مینگل اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجو د تھے

انہوں نے کہا کہ میں نے بحثیت آزاد رکن قومی اسمبلی تین سال تک وفاقی حکومت کی حمایت کی

لیکن آج زرداری صاحب کی خواہش کے مطابق اپوزیشن کا ساتھ دینا ہے

ایک سوال پر اسلم بھوتانی نے بتایا کہ میں نے زرداری صاحب کے سامنے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی،

نہ چھپ کر رکھی نہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں

اس موقع پر سابق اسپکر قومی اسمبلی ایاز صادق سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ حکومت کو چھوڑ کر لوگ

اپوزیشن میں جا رہے ہیں؟

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اراکین اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں جس کے باعث ووٹ کے دن حیران کن

نمبر سامنے آئیں گے

انہوں نے کہا کہ قائدین جانتے ہیں کتنی بڑی تعداد اور نمبر ہمارے ساتھ ہے کیونکہ عمران خان اور پاکستان

مذید ایک ساتھ نہیں چل سکتے

حکومت کا ایک اور وکٹ گرگئی، اسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوگیا

اور عمران خان نے وہ نقصان پاکستان کو پہنچایا جو دشمنوں نے بھی نہین پہنچایا ہے

پریس کانفرنس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل سیلیکٹڈ وزیر اعظم کے خلاف تحریک پیش کی

اور کل سے ہی سیاسی رہنماؤں نے حکومت چھوڑنے کا بھی اعلان کیا

انہوں نے ساتھ کھڑے ہونے پربھوتانی صاحب کا شکر یہ ادا کیا

بلاول بھٹو نے عمران خان کے خط کو چیلنج کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ قوم اور ہمارے سامنے وہ خط لائیں

تاہم ان کی عادت ہے کہ یہ جھوٹے الزام لگائیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ سپیکر پر ذمہ داری ہے کہ علی وزیر کو پروڈکشن آرڈر پر سیشن میں بلایا جائے

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ق والے رات کو مجھے مبارکباد دینے آتے ہیں اور صبح کچھ

اور فیصلہ کرتے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ سب مل بیٹھ کر مشاورت کریں گے اور پنجاب میں وزیراعلی کا

امیدوار سامنے لائینگے

عالمی طاقتور ملک نے عمران خان کو روس جانے سے منع کیا تھا- شاہ محمود قریشی

تاکہ پنجاب میں بھی ہم تبدیلی لے کر آئیں

Comments are closed.