Khabardar E-News

ملتان نے کوئٹہ کو شکست دے دی

110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رلی روسو کی دھواں دھار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  30 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 12 ویں میچ میں ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تاہم کوئٹہ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 169 رنز بناسکی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز ذیشان اشرف اور جیمز ونس نے کیا لیکن 23 کے مجموعی اسکور پر ذیشان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جیمز ونس بھی 29 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

گزشتہ میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے معین علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 6 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور رلی روسو نے وکٹ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیلے اور ٹیم کا اسکور تیزی سے آگے بڑھایا۔

شان مسعود 32 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن رلی روسو کا بلا رنز اگلتا رہا۔

رلی روسو نے 43 گیندوں پر 6 بلندو بالا چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تیز رفتار سنچری اسکور کی اور وہ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ اور سہیل خان نے 45، 45 رنز دیئے جب کہ بین کٹنگ نے 42 رنز کھائے۔

قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم گزشتہ روز اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پہلے بلے بازی کرکے اچھا اسکور کرنےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، آج شاہد آفریدی کی جگہ بلاول بھٹی جب کہ روی بوپارہ کی جگہ جیمز وینس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع  پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم  بولنگ کا فیصلہ کرتے۔

کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ آج احمد شہزاد کی جگہ احسن علی ٹیم میں شامل ہیں جب کہ ٹائمل ملز کی جگہ انور علی پرفارم کریں گے۔

Comments are closed.