Khabardar E-News

پاکستانی ویمنز کپتان بسمعہ معروف ورلڈکپ سے باہر

127

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف انجرڈ ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو گئیں۔

بسمہ معروف کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ جمعہ کو کینبرا میں کھیلا گیا۔ میچ میں انگلینڈ نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پی سی بی نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے۔ ناہیدہ خان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔

بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ بسمہ معروف ہفتہ کو پاکستان ویمنز اسکواڈ کے ہمراہ سڈنی روانہ ہوں گی جہاں کرکٹ آسٹریلیا کےآرتھوپیڈک سرجن ان کی سرجری کریں گے۔

ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے  خلاف کھیلے گی۔ایونٹ کےسیمی فائنل میں رسائی کے  لیے پاکستان کو جنوبی افریقہ اور  پھر تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

Comments are closed.