Khabardar E-News

عامر خان کا 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام شہروں میں باکسنگ کے ایونٹ کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھرپور تفریح کا موقع فراہم کریں گے، پاکستان میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور پاکستان سپر لیگ کا ملک میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔

Comments are closed.