Khabardar E-News

روہڑی میں مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے سے 20 افراد جاں بحق

158

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر: کندھرا پھاٹک پر مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ سکھر سے سرگودھا جارہی تھی، ہاٸی وے پر ٹریفک بلاک کی وجہ سے ڈرائیور نے لنک روڈ سے شارٹ کٹ لیتے ہوٸے مسافر کوچ ریلوے ٹریک پر چڑھا دی جہاں سرے سے  پھاٹک موجود ہی نہیں تھا اور کوچ ٹرین کی زد میں آگٸی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آنے سے پاکستان ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرین ٹریک پر ہی موجود ہے جس وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے اپ ڈاؤن ٹریک بند کردیا ہے اور تمام ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

Comments are closed.