Khabardar E-News

پی سی بی میرا 6 کروڑ روپے کا مقروض ہے: یونس خان

147

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میرا 6 کروڑ روپے کا مقروض ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پیسہ میرے لیے کوئی ایشو نہیں ہے، پی سی بی نے آج بھی میرے چار سے چھ کروڑ روپے دینے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق ابھی نئے ہیں ان کو وقت دینا چاہیے۔

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر ابھی نوجوان ہے ان کا ٹی 20 کپتان ہونا اچھی بات ہے۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ہوں یا محمد حفیظ پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔

Comments are closed.