Khabardar E-News

سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش

208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں، ان کی بیٹی کی ولادت آج صبح ہوئی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

مداح ان کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے اور آخر کار ان کا انتظار ختم ہوا، سرفراز کی بیٹی کی سوشل میڈیا پر تصویر آنے کے بعد لوگوں نے انہیں ڈھیر ساری دعائیں دیں اور ان کی بیٹی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

سرفراز احمد کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں، نام ابھی تجویز نہیں کیا گیا، اہلخانہ سے مشاورت کے بعد نام رکھ دیا جائے گا۔

Comments are closed.