لاہور( خبرداراسپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر اور ناہیدہ خان کے علاوہ بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، فاطمہ ثنا خان، گل فیروزہ اور ارم جاوید بھی شامل
جبکہ جویریہ رؤف، جویریہ خان، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، نجیہ علوی اور نشرہ سندھو بھی ممکنہ کھلاڑیوں کا حصہ ہونگی اس کے علاوہ نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صبا نذیر، صدف شمس، سعدیہ اقبال، صائمہ ملک، سدرہ امین، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ، طوبٰہ حسن اور ام ِہانی بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہے جبکہ کائنات امتیاز اور غلام فاطمہ کی سیلیکشن فٹنس سے مشروط ہے
یہ تمام کھلاڑی 10 سے 19 جنوری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شیڈول سات میچوں کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی سہ فریقی سیریز میں شامل تیسری ٹیم مقامی لڑکوں پر مشتمل ہوگی،
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو کیا جاے گا
Comments are closed.