کو ئٹہ ( خبردار ڈیسک ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی منگل کی شام کو اچانک ساروان ہاؤس آمد ہوئی اور سابق وزیراعلئ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا
اس موقع پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا ضلع مستونگ کے لیۓ پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لیۓ فنڈز کے اجراء اور ان پر عملدرآمد کے آغاز پر وزیراعلئ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو تعلٰیم صحت آبنوشی سمیت زندگی کی دیگر سہولتیں مل سکیں گی۔
وزیراعلئ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع ان کے لیۓ یکساں اہمیت رکھتے ہیں ۔ پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی عمل میں ترجیح دی جاۓ گی ۔
Next Post
Comments are closed.