Khabardar E-News

کوئٹہ:ریکوڈک معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا گیا۔وزیراعلیٰ قدوس بزنجو

122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سونے اور تانبے کے منصوبے ریکوڈک معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا گیا اس پر صوبے کے تمام منخب نمائندوں کو بریفنگ دی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کوئٹہ میں گورنمنٹ پارکنیگ پلازہ کا افتتاح کرتے ہوے کیا ہے وزیراعلیٰ کے مطابق ریکوڈک کے سلسلے میں کیس پہلے ہی عالمی عدالت میں کیس ہار چکے ہیں۔ اس وجہ سے ریکوڈک کے بارے میں کچھ خفیہ نہیں تھا۔ اور نہ بلوچستان کے شیئرز ریکوڈیک میں کم ہونے دینگے۔
کوئٹہ میں پارکنگ پلازہ کاذکرکرتے ہوے وزیراعلی نے کہا کہ سرکلر روڈروڈ پارکنگ پلازہ کوئٹہ میں اپنی نوعیت کا پہلااور سب سے بڑا پارکنگ ہے جس کی تعمیر پر 1 ارب 4 کروڑ سے زائد لاگت آئیاور یہ منصوبہ پانچ سالوں میں مکمل ہوا
انہوں نے کہا کہ 6فلورز پر مشتمل پلازہ میں 6 سو گاڑیوں کے پارکنگ کی گنجائش ہے۔ اور پارکنگ پلازہ کے قیام سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئی گی۔اور جب تک پلازہ ٹھیکے پر نہیں دیا جاتا اس وقت تک شہریوں کیلئے پارکنگ مفت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لیے تھے اگئے بھی مانے گےلیکن ڈاکٹروں کا وہ مطالبہ جو صوبے کی مالی صورتحال برداشت نہیں کرسکتی اس پر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.