کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے) کوئٹہ اور صوبے کے دیگر سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز اور اپریشن تھیٹر سروسز 32 ویں روز بھی بند جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
ینگ ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کے اوپی ڈیز و آپریشن تھیٹر سروس کا بائیکاٹ 32ویں روز میں داخل ہوگیا
ینگ ڈاکٹرز احتجاج کو پرامیڈیکس اور ینگ نرسز کی بھی حمایت حاصل ہے ینگ ڈاکٹرز کا بائیکاٹ ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف کیاجارہاہے
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز بائیکاٹ موخرکردیاہے ہما رے ساتھیوں کو رہائی اور ایف آئی آر واپس لینے کامطالبہ ہے اگر گرفتار ساتھیوں کو رہانا کیا گیا تو سخت ردعمل ہو گا جس کی زمہ دار حکومت ہو گی جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
واضع رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے نومبر کے مہنے میں کوئٹہ کے ریڈزون میں دھرنا جاری تھا اور 27 نومبرکو پولیس نے ٹرئفک میں خلل کو ختم کرنے کے لیے دھرنے کے مقام سے رات کی تاریکی میں 19 ڈاکٹروں کو گرفتار کیا تھا جس بعد میں عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیاتھا
گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے لیے اب تک ینگ ڈاکٹرز نے ضمانت جع نہیں کی ہے اور مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار ڈاکٹروں کو غیرمشروط طور پر رہا کیا جاے
اس بارے میں حکومت بلوچستان کا موقف ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے بہت سے مطالبات پہلے ہی تسلیم کرچکے ہیں لیکن مراحات اور تنخواہوں میں اضافے جیسے مطالبات مالی مسائل اور مشکلات کے باعث نہیں بڑھا سکتے ہیں
Comments are closed.