Khabardar E-News

اگر 1971 سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا دیاجاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی

58

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) حکومت بلوچستان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نیب کے تعاون سے “بین الاقوامی

انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے تقریب کا انعقاد گیا جس سے خطا ب کرتے ہوے نگراں صوبائی وزیرتعلیم

خدابخش بلوچ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہر شخص مذہب کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرتا ہے۔اور

ہمارے معاشرے میں لوگوں نے تاریخ کرپشن کے زریعے لکھوائیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قائداعظم محمد علی جناح کے ایمبولینس میں انتقال سے سبق نہیں سیکھا۔اگر ہم خان آف

قلات اور قائد اعظم معاہدے پر عمل کرتے تو آج ترقی کرتے۔

نگراں صوبائی وزیرتعلیم کے مطابق ہمیں پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے بہت بعد سے مسائل کا سامنا ہے۔

اور اگر 1971 سانحہ سے ذمہداروں کو سزا دیا جاتا تو آج ملک میں تحریکیں نہ چلتی۔

انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
خدابخش بلوچ نے تسلیم کیا کہ ہماری نسل فیل ہوگئی ہے آئندہ نسل پر تمام ذمہداری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کرے
اس موقع پر ڈ ی جی نیب ظفراقبال نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کے لیے ایک زہر کی حیثیت رکھتی ہے کرپشن صرف پولیسنگ سے ختم ہوگی تمام اداروں کو متحد ہونا ہوگا

Comments are closed.