کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ شہر کے ریڈ زون کےقریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز اور دیگر کےخلاف پولیس کی جانب سے رات گئے کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دھرنے کے مقام سے ڈاکٹروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیاگیا،
پولیس حکام کے مطابق گرفتارافرادکےخلاف سڑک بندکرنے،کریمنل لاء آرڈیننس اورکوروناایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کردیاگیا ہے –
واضع رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد گذشتہ تقریبا ایک ہفتے سے ریڈ زون کےقریب مطالبات کے حق میں دھرنادئیے ہوئےتھے جس پر بلوچستان ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج اور دھرناختم کرنے کی ہدایت کی تھی اس کے باوجود ان ہڑتالی ڈاکٹرز نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانے دیے جس کیوجہ سے شہرمیں ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہوئے تھے
Comments are closed.