Khabardar E-News

ژوب ، عدالتی حکم پر پولیس کا لاکھوں روپے مالیت کی منشیات تلف

71

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب ( ندیم نیئر ) جوڈیشل مجسٹریٹ عصمت اللہ کاکڑ کی نگرانی میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی

منشیات تلف کر دی

جوڈیشل مجسٹریٹ عصمت اللہ کاکڑ کی نگرانی میں ڈی ایس پی فضل اکبر مندوخیل ایس ایچ او محمد حنیف

مری کی موجودگی میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں برآمد ہونے والی منشیات جس میں چرس افیون کرسٹل

اور شراب شامل تھی

انکو شہر سے باہر آگ لگا کر تلف کر دیاگیا قبل ازیں عدالتی عملے نے سیل پارسل کھول کر ریکارڈ کے

مطابق منشیات کو چیک کیا

اس موقع پر ڈی ایس پی فضل اکبر مندوخیل ایس ایچ او محمد حنیف مری نے کہا کہ تلف کی جانیوالی منشیات

کی مالیت 65 لاکھ روپے سے زائد ہے ملزمان کو سزا ہونے کے بعد عدالت کے حکم منشیات کو تلف کیا گیا

انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیگی منشیات

فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی. انہوں نے کہا کہ کاروائیوں میں بڑی مقدار میں

منشیات کی برآمدگی پولیس کی بہتر کارکردگی کی واضع ثبوت ہے

سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے شہری بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرے

اس کاروائی پر ژوب کے عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی

سخت کاروائی کی جاے

Comments are closed.