Khabardar E-News

دوران سرو س انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر

11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا دوران سرو س انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹسلے لے لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسز زیر التواء رکھنے پر سخت برہم ہوے اور تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التواء کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی-
عثمان بزدار کے مطابق رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں۔ر
ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں۔
انہوں نے قواعدوضوابط کے تحت زیر التواء کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کی بھی ہدایت کی – اور زیر التوا ء کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کی جانب سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت اپوائٹمنٹ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا-
واضع رہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ایسے سیکڑوں ملازمین ہیں جو دوران ملازمت انتقال کرچکے ہیں مگر صوبائ حکومت کی جانب سے ان کے لواحقین کو ملازمت دینے میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث مرنے والے سرکاری ملازمین کی زیاترہ ورثاء فا ہلیں لیکر دن بھر سرکاری دفاتر اور سیکرٹریٹ کا چکر لگانے پر مجبور ہیں – خاص کر محکمہ تعلیم اور میٹرو پولیٹن کوئٹہ سمیت کہی دفاتر میں ایسے لواحقین کو مایوسی کا سامناکرنا پڑتا ہے –

Comments are closed.