بارکھان ( حیات کھتران ) رکنی میں رات دو بجے ایف سی بلوچستان اور شہریوں میں پیٹرول پمپوں پر چھاپوں
کے دوران تصادم ہوا ہے جس میں متعدد افراد گرفتار ہوچکے ہیں جس کے خلاف علاقہ مکینوں اور تاجروں
نے احتجاج کرتے ہوے قومی شاہراہ بند کردی
بتایا گیا ہے کہ رکنی ڈیرہ بائی پاس پر موجود غیر قانونی طور پر قائم متعدد پمپوں پر ایف سی کے چھاپے
متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ایف سی کے اہلکاروں نے رات 2:00 بجے کاروائی کی جبکہ رات گئے
سے اب تک تاجروں نے بین الصوبائی شاہراہ کو ٹائر جلا مکمل طور پر بند کر دیا
بین الصوبائی شاہراہ رات دو بجے سے تاحال مکمل طور پر بند ہے مال بردار اورمسافر گاڑیوں کی لمبی
قطاریں لگ چکی ہیں شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایف سی جن افراد کو حراست میں لیا ہے انہیں فوری رہا کرے
یاد ررہے کہ گزشتہ کہی گھنٹوں سے قومی شاہراہ کی بندش مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے قومی
شاہراہ کھولنے کے لیے حکومت سے اقدامات اٹھانے کا طالبہ کیا ہے
دوسری جانب بارکھان کی ضعلی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات ہوے جو ناکامی سے
دوچار ہوے تاجروں کے مطابق روڈ اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک پمپ مالکان کے خلاف بعد جا
کاروائیاں بند نہیں کی جاتی
Comments are closed.