کویٹہ (آئ ایس پی آر ) صوبے کے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی جانب سے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس کی جانب سے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے استحکام پاکستان فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں ایف حکام سمیت قبائلی عمائدین اور شائقین کرکٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ہیڈکوارٹرز سبی سکاوٹس کے گراونڈ میں منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں اور ذہنی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا ۔
شائقین کرکٹ نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.