Khabardar E-News

کوہلو ، سنگدل شوہر نے باپ اور بھائیوں سے مل کر بیوی کوقتل کیا

29

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو ( احمد نواز ) کوہلو کے نواحی علاقے میں ظالم شوہر نے بھائیوں اور باپ سے مل کر بیوی کی گلا دبا

کر قتل کیا ہے

اطلاعات کے مطابق کوہلو ،نواحی علاقے ماکوڑی میں ایک غریب لاوارث خاتون کی گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے

لیویز ذرائع کے مطابق مقتولہ کی والی وارث ان کی والدہ تھی رات گئے مساة(م)کو شوہر نے اپنے بھائیوں اور

باپ سے مل کر ان کی گلا دبا کر انہیں بے دردی سے قتل کیا ہے

مدعی کے مطابق مقتولہ پر گھر کے کام کاج میں سستی کے الزام میں قتل کیا ہے

اطلاع ملتے ہی لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل

کیا ہے

کوہلو ، سنگدل شوہر نے باپ اور بھائیوں سے مل کر بیوی کاقتل کیا

جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا ہے

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی گلا میں پندھا(رسی) ڈال کر دونوں اطراف کھینچ کر قتل کیا ہے

لیویز نے مقتولہ کے والدہ کی مدعیت میں شوہر سمیت چار معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے

ایف آئی آر میں 302,109,34دفعات شامل کئے ہیں ضلع کوہلو میں خواتین کے ساتھ یہ پہلی واقع نہیں ہوئی

جبکہ اس سے قبل بھی کوہلو کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ ایسے ظلم ہوتے آرہے ہیں

حکومت کی جانب سے بنائے گئے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن(خواتین کمیشن) کی صوبے بھر میں

کوئی نام و نشان تک نہیں ہے ضلع کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ ظلم روکنے

کے لئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کمزور و محروم طبقات سے متعلق بنائے گئے

سرکاری ادارے بھی بظاہر مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں

اگر حکومت نے بروقت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے تو ایسے واقعات اور خواتین

پر ظلم کے واقعات میں کمی ممکن نہیں ہے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیروزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر اعلی حکام اور تحقیقاتی اداروں کو چاہیے

کہ خواتین پر ظلم روکنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں

اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قبائلی رسم رواج کے مطابق فیصلہ قابل قبول نہیں کیا جائے

انہیں عدالتی احکامات اور قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات میں کمی ہوسکے

Comments are closed.