Khabardar E-News

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 23543 امیدوار میدان میں

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ (خبردار ڈیسک )بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں
بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ مکمل ہوگیا ،
جس میں 132 خواتین امیدواروں سمیت 23543 امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظورکرلی گئی۔
بلوچستان کے 6259 دیہی اور شہری وارڈز میں مجموعی طور پر 23543 امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور ہوئے۔
منظور ہونے والے کاغزات نامزدگی میں سے 132 خواتین امیدوار ہیں جو جنرل نشتوں پر حصہ لے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیل دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے جوکہ کل 28 اپریل تک جاری رہے گا۔

Comments are closed.