Khabardar E-News

اے این ایف نے بلوچستان میں 199 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش

ناکام بناکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

افغانستان سے اسمگل کی جانے والی 199 کلو گرام منشیات ضلع پشین کے تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی

احمد خیل میں ذخیرہ کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پرپشین کی تحصیل یارو کے

پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں چھاپہ مارا اور 199 کلوگرام منشیات جس میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93

کلوگرام مارفین شامل تھی

برآمد کرلی۔منشیات افغانستان کے راستے پاکستان اسمگل کی گئی جسکو گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل

کیا جانا تھا۔

حکام کا مزید کہناتھا کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

Comments are closed.