Khabardar E-News

بھارت:واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینا خطرناک جرم، 25 سالہ طالبہ گرفتار

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینا انتہائی خطرناک جرم قرار، 25 سالہ

طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ واقعہ کرناٹک کے شمالی حصے میں واقع باگل کوٹ ضلع کے مدھول میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو خاتون طالبہ نے 23 مارچ کو واٹس ایپ پر لکھا کہ

خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے،

لیکن یہ بات انتہا پسند ہندو کو پسند نہ آئی اور اس کے تھانے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا پیغام دے کر دو کمیونیٹیز کے

درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،

جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 153A یعنی مذہب، نسل، مقام پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف

گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے

اور 505 (2) یعنی گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے بیانات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے کہ لیکن اس کے خلاف مقدمہ کا ٹرائل عدالت

میں ہوگا۔

Comments are closed.