Khabardar E-News

بلوچستان میں پولیو مہم,25لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار ڈیسک )۔بلوچستا ن بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم آج سے شروع ۔

مہم کے دوران25لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔

جس میں10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی

بلوچستان کے 34اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی

ہیں۔۔

ان خیالات کا اظہارایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر حمیداللہ ناصر نے اپنے ایک بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے25لاکھ سے زائدبچوں کو

پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس مہم کے دوران10 ہزار 832کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی۔جن میں 8ہزار788موبائل ٹیمیں،942فکسڈسائٹ

او594ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

بلوچستان میں پولیو مہم,25لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علماء کرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

ان کی مثبت سوچ، رویوں اور مدد کی بدولت پولیوکی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا سمیت پوری دنیا میں اسی ویکسین کے ذریعے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے۔

لہذا بچوں کو ہر مہم میں قطرے پلانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اس سے پولیو وائرس کے خلاف قوت مدافعت

پیدا ہوتی ہے۔

آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ہم نے عزم کررکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پورے صوبے سے پولیو کا خاتمہ

نہیں کیا جاتا

اور پولیو کا خاتمہ کرنے کے لیے انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا لازمی ہے۔

اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرانا بھی لازمی ہے۔

تاکہ بچوں میں پولیو سمیت دیگر خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا ہو۔

حمیداللہ ناصر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب اور ہر بچے کو قطرے پلانے کیلئے کمیونٹی ہیلتھ

رضاکاروں کی بھی خدمات لی جارہی ہیں

جو ان ہائی رسک علاقوں میں کام کرینگے جہاں بچوں تک رسائی مشکل ہے۔

اس عمل کوبہتر بنانے کیلئے  علماء کرام، قبائلی رہنماؤں اور معتبرین کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

ہماری میڈیا، عوام اور ہر شہری سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں

تاکہ ہمارے بچے مستقل معذوری سے بچ سکیں۔

پولیو لا علاج مرض ہے او ر پولیو ویکسین پلا کر ہی بچوں کو اس سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.