Khabardar E-News

وزیراعلی قدوس کو انکے ساتھی گرانے میں لگ چکے ہیں -جام کمال

160

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب (نامہ نگار ) ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے

مشاورتی تقریب کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو مخاطب کرتے

ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو صاحب کان کھول کرسنیں!!

ایک شخص آپ کے پیچھے بیٹھ کر کہتا ہے کہ کب یہ  گرے تو کب میں بنوں۔

ضلع لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم ہونے نہیں دیں گے

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اوتھل میں مشاورتی تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے کیا

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے

گی۔

لسبیلہ میں دوسرا ضلع بننے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ایک ہفتے کے اندر ضلع لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلہ

واپس لے لیا جائے گا۔

موجودہ وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حوالے سے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ قدوس بزنجو کا

گھر اب حب میں ہے

آواران میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مہربانی کرکے ہمارے منہ اتنا نہ کھلوائیں کہ ہم آپ کے گریباں تک پہنچ

جائیں۔جام کمال خان نے قدوس بزنجو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو صاحب کان کھول کرسنیں!!

ایک شخص آپ کے پیچھے بیٹھ کر کہتا ہے کہ کب یہ گرے تو کب میں بنوں

انہوں نے مزید کہا کہ لسبیلہ کی  بقاء کے اندر ہاتھ ڈالیں گے تو میرا ہاتھ آپ کی گریباں تک جائے گا۔

Comments are closed.