لاہور: بنگلا دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے۔
بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی جانب سے سخت پیغام دیے جانے کے باوجود مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے، بنگلا دیشی ٹیم کو اپریل میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے کراچی آنا ہے۔
قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے ہمراہ نہ آنے والے مشفیق الرحیم کے بارے میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئر ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان جانے کے پابند ہیں۔
مشفیق الرحیم نے جواب میں کہا ہے کہ پہلے ہی دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا، انہوں نے میرا فیصلہ قبول بھی کیا، اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں، میں تو پی ایس ایل کھیلنے کے امیدواروں اور ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں تھا، اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا تاہم ٹور پر جانے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
Comments are closed.