Khabardar E-News

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈنے پاکستان کو شکست دیدی

128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈنے پاکستان کو 42رنز سے مات دیدی۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 158رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 62کی اننگز کھیلی، نتالی شیور 36 اور فرن ولسن22 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ ایمن انور3، نداڈار 2، ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

جواب میں پاکستان کی جانب سے اوپنرز منیبہ علی( 10)اور جویریہ خان( 16) رنز کی مزاحمت ختم ہوئی تو وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ عالیہ ریاض 41 کے سوا کسی کو ڈبل فیگر تک رسائی کا موقع بھی نہیں مل سکا جس کے نتیجے میں پوری ٹیم 116 پر ڈھیر ہوگئی۔

آنیا شربسول اور سارا گلین نے 3،3، کییتھرین برنٹ اور صوفی ایکلسٹون نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.