Khabardar E-News

کراچی کنگز کے کپتان شرجیل خان پر مہربان ہو گئے

137

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  کراچی کنگزکے کپتان شرجیل خان پر مہربان ہوگئے جب کہ عماد وسیم نے اوپنر کو بغیر پرفارمنس کے بھی پورا ٹورنامنٹ کھلانے کا اعلان کردیا۔

شرجیل خان پی ایس ایل ٹوکے آغاز پر ہی  فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر پابندی کا شکار ہو گئے تھے، ان کی رواں ایڈیشن میں ہی واپسی ہوئی ہے، اوپنرکی خدمات کراچی کنگز نے حاصل کیں مگر اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں متاثر نہیں کرپائے، البتہ انھیں اپنی فرنچائز کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

کپتان عماد وسیم نے کہاکہ شرجیل خان پرفارم کریں یا نہیں ہماری ٹیم کا ہر میچ کھیلیں گے، ملتان میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہم سب نے پہلے ہی میچ میں اوپنرکا جذبہ دیکھا جب انھوں نے یکے بعد دیگر 2 چھکے جڑے، وہ میرے لیے میچ ونر ہیں، پرفارمنس کسی پلیئر کے ہاتھ میں نہیں ہوتی، میں مکمل طور پر شرجیل کو سپورٹ کروں گا، وہ میرے اہم پلیئر اور ٹورنامنٹ کے آخر تک اہم رہیں گے۔

عماد نے مزید کہاکہ ہم جارحانہ کھیل سے ملتان سلطانز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر زیر کرنے کیلیے پُراعتماد ہیں، جمعے کو میزبان سائیڈ سے میچ دن میں ہوگا جو نائٹ میچ سے قطعی مختلف ہوتا ہے، پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے، دونوں ٹیموں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں، 170، 180 مشکل ہدف ہوسکتا ہے، ہم اتنے رنز بنانے یا ٹارگٹ حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، بابراعظم ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، ان سے عمدہ اننگز کی توقعات وابستہ ہیں۔

Comments are closed.