دمشق: قابض اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑی کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج نے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی قبضے کیخلاف عسکری جدوجہد کرنے والی تنظیم کا اہلکار شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملہ جنگجوؤں کے ٹھکانے پر کیا گیا ہے جو عسکری کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے۔ حملے میں جنگجو زخمی بھی ہوئے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا ہے جس میں جاں بحق ہونے والا ایک شہری ہے جب کہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیل نے بزور طاقت قبضہ کیا ہوا ہےاور شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے بعد سے صورت حال مزید ابتری کا شکار ہے اور اسرائیلی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Comments are closed.