اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں انصاف کرنے والے جج کا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے، دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے، بھارتی غنڈوں نے مساجد میں توڑ پھوڑ کی اور سیاہ جھنڈے لگائے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے، پاکستان کے کردار کی دنیا میں آج تعریف ہورہی ہے جب کہ امریکا اور طالبان امن معاہدہ عالمی سطح پر دکھایا جارہا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت خوش آئند ہے۔
Comments are closed.