Khabardar E-News

شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: عدالت نے شہباز شریف کے داماد کی املاک کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی بینکنگ عدالت میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے بینک ڈیفالٹر ہونے کے خلاف نجی بینک کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہباز شریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی کو نیلام کرنے کا حکم دیا۔

بینک نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف نے بینک سے دو کروڑ 54 لاکھ روپے قرض لیا لیکن واپس نہیں کیا، عمران علی نے 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن 120 قسطیں ادا کیں، عمران کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن انکی جانب سے مکمل قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی۔

عدالت نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ کورٹ نمبر 4 نے جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار جاری کردیا اور نیلامی کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

Comments are closed.