Khabardar E-News

اسرائیل کا فلسطین میں یہودی آباد کاروں کیلیے 3 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا اعلان

85

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

غزہ: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حکام کو فلسطین کے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں یہودی آباد کاروں کیلیے 3 ہزار 500 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو یہودی آبادکاروں کے لیے مغربی کنارے کے متنازع اور حساس علاقے میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس منصوبے کو عالمی دباؤ کے پیش نظر موخر کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 یا 7 سال تاخیر کے بعد ایک بار پھر ای ون میں 3 ہزار 500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو فوری شروع کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس بار ان منصوبوں پر کام کو کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔

فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیلی وزیراعظم کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے فلسطین کا یروشلم سے اور مغربی کنارے سے رابطہ ٹوٹ جائے گا اور یہ ایسا منصوبہ ہے جس سے فلسطینیوں کی الگ ریاست کی امید بھی مدھم پڑ جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں مقامی انتخابات میں محض 6 روز باقی ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی جماعت کی کامیابی کا یقین نہیں اس لیے ووٹرز کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے یہودی آبادکاروں کے لئے گھر کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments are closed.