Khabardar E-News

بلوچستان : کیچ میں سیکورٹی فورسز پرحملہ، 10 جوان شہید

166

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے کیچ میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 10  فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے
بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ ملک و صوبے میں قیام امن کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیںکوئٹہ سے 700 کلومیٹر جنوب میں واقع

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کی  فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے   10  اہلکار شہید

ایک عسکریت پسند ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے 27جنوری کو ایک بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلح گروپ نے25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب ایرانی سرحد کے قریب بلوچستان کے

ضلع کیچ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک چیک پوسٹ پر حمکہ ہوا

حملے میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔

جبکہ سیکورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ایران  کے ساتھ بلوچساتن کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے اس نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے

اور جب تک ملک کو دہشت گردوں سے پاک نہیں کر دیا جاتا وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

حملہ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان

کےلواحقین نماز جنازہ اور تدفین کریں گے ۔

 سیکورٹی فورسز پرحملہ، 10 جوان شہید

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے  سیکورٹی اہلکاروں پر

حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوف اور دہشت پھیلانے کے تمام حربوں اور

ہتھکنڈوں کا ہر صورت میں خاتمہ کیا جائے گا.

انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے

قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.

ان رئنماوں نے سیکورٹی فورسز کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

2 Comments
  1. […] بلوچستان : کیچ میں سیکورٹی فورسز پرحملہ، 10 جوان شہید […]

  2. […] بلوچستان : کیچ میں سیکورٹی فورسز پرحملہ، 10 جوان شہید […]

Comments are closed.