اسلام آباد پولیس نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما افراسیاب خٹک کو بھی گرفتار کیا۔
پولیس نے تینوں رہنماؤں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔
پولیس نے گرفتار تینوں رہنماؤں کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل پشاور پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو تہکال سے گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ محسن داوڑ شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 48 جبکہ علی وزیر جنوبی وزیرستان کے حلقے این اے 50 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
Comments are closed.