Khabardar E-News

ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیلیے درخواست دائر

143

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: سماجی رابطے کی ایپس کے ذریعے غیراخلاقی مواد دکھانے اور ٹک ٹاک سمیت متعدد سوشل ایپس کی بندش کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

دائر درخواست میں مظہر علی شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہماری معاشرتی اقدار ختم کی جا رہی ہیں، سماجی رابطے کے نام پر بننے والی ایپس غیر اخلاقی اقدار کا پرچار کر رہی ہیں، اسلامی ملک میں ایسی سماجی رابطے کی ویب ایپس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا، نجی موبائل فون کمپنیوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.