Khabardar E-News

بلوچستان اسمبلی: ان کیمرہ اجلاس میں کیاہوا؟

142

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئیٹہ (خبردار ڈیسک)۔حکومت بلوچستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ریکو ڈک منصوبے پرصوبائی اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ان کیمرہ بریفنگ کا مقصد عوامی نمائندوں کو قومی اہمیت کے حامل منصوبے پر اعتماد میں لینا تھا بریفنگ میں 42 اراکین اسمبلی شریک ہوۓ اور 9 گھنٹے سے زائد طویل سیشن میں اراکین نے پورے انہماک سے شرکت کی تر جمان نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کے حکام نے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی ان کیمرہ بریفنگ کے زریعہ اراکین اسمبلی کو مشاورت اور راۓ دینے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا اور ریکو ڈک پر متعلقہ عالمی اداروں کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کی پیش رفت سے بھی اراکین کو آگاہ گیا گیا ترجمان نے کہا ہے کہ بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور متعلقہ حکام کی جانب سے اراکین کے پوچھے گیۓ سوالات کے تفصیلی جواب دیۓ گیۓ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 65 اراکین پر مشتمل عوام کے منتخب نمائندہ ایوان کے لیۓ اس نوعیت کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیاگیا ہے صوبائی حکومت نے بریفنگ کا اہتمام کر کے جرآتمندانہ قدم اٹھایا ہےترجمان نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کا مطالبہ اور انکی خواہش تھی کہ ریکو ڈک منصوبے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جاۓ جسکا پورا احترام کرتے ہوۓ وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر منعقد ہونے والے سیشن کو اراکین اسمبلی کی جانب سے سراہتے ہوۓ اہم پیش رفت قرار دیا گیا ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بند کمروں میں فیصلے کرنے پر یقین نہیں رکھتی ریکو ڈک سمیت تمام اہم صوبائی امور پر مشاورت سے فیصلے ہونگےاور فیصلوں میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاۓگا ترجمان نے ان کیمرہ بریفنگ پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوۓ کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے حقوق و وسائل کے تحفظ کے لیۓ پوری طرح پر عزم ہے

Comments are closed.