کوئٹہ ( خبردارڈیسک ) ریکوڈک کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کا اہم ان کیمرہ اجلاس آج منعقد ہورہا ہے :اجلاس میں اراکین کو ریکوڈک پر بریفنگ دینے کے علاوہ اس مسئلے پر بحث کی جائے گی۔
ذرائع بلوچستان حکومت کے مطابق :حزب اختلاف کے اراکین نے اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت ریکوڈک کے حوالے سے نیا معاہدہ کرنے جارہی ہےجس پر نہ صرف حزب اختلاف کے اراکین نے تشویش کا اظہار کیا تھا بلکہ حزب اختلاف کی جانب سے نئے مجوزہ معاہدے پر اسمبلی کواعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا تھا
حکومتی زرائع کے مطابق ریکوڈک کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کی ایک 16رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے
خیال رہیکہ ریکوڈک اس وقت ثالثی سے متعلق دو بین الاقوامی فورم پر زیر غور ہے ان میں سے ایک فورم سے 6ارب ڈالرکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے 6ارب ڈالر کے جرمانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیاہے
Comments are closed.