Khabardar E-News

بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولیو مہم جاری

195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ، پشین اور چمن کے بعد بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے ۔

انسداد پولیو کمپین 7 روز جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران 17 لاکھ 76 ہزار سے زائد بچوں کو اینٹی پولیو

ویکسین دینے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ۔

صوبے بھر میں چلائی جانے والی اس خصوصی مہم میں 7 ہزار سے 700 زائد ٹیمز حصہ لے رہی ہیں ۔

پشین ، کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ، ڈیرہ بگٹی اور حب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی

جانے کے بعد پہلے فیز میں کوئٹہ ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 نومبر کو ہی ہوگیا تھا

جنوری 2021 سے اب تک انسداد پولیو کی مسلسل کوششوں کی بدولت ایک بھی کیس بلوچستان بھر سے

رپورٹ نہیں ہوا ۔

والدین سے بھی اپیل ہے کہ ویکسین کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ پولیو لاعلاج ہے

Comments are closed.