Khabardar E-News

بھاگ : ڈاکٹرجگدیش کمار انسانی خدمت کا بہترین مثال

128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھاگ ( رمضان بھٹو سے ) بھاگ شہر میں ڈاکٹر جگدیش کمار کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے والد بابا موہن داس کی برسی کے موقع پر بھاگ کی غریب عوام کے لیے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تقریب کے مہمان خاص جعمیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے تحصیل امیر مولانا امیر جان تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر جگدیش کمار نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے اگر ہم اپنے علاقے کی غریب عوام کی اس طرح مدد کرتے رہیں تو ان کے مسائل میں کمی آسکتی ہے
غریبوں کی مدد سے اللہ راضی ہوتا ہے جب اللہ راضی ہو تو انسان کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے۔
جعمیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے تحصیل امیر مولانا امیر جان نے اس موقع پر ڈاکٹرجگدیش کمار کی کاوشوں کو سراہاتے ہوے کہا کہ بھاگ بلوچستان کا ایک پسماندہ اور غریب علاقہ ہے جہاں حکومت کی جانب سے لوگوں کی صحت کے لیے سہولیات بہت کم ہیں لیکن ڈاکٹرجگدیش کمار نے جو کام شروع کیا ہے وہ انسانیت کی خدمت کی ایک ایسی مثال ہے جس کا جذا صرف اللہ تعالی ہی دے سکتا ہے –
انہوں نے کہا کہ یہ کام بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے جس سے اللہ تعالی خوش ہوتواس سے یہ کام لیا جاتا ہے

Comments are closed.