Khabardar E-News

دکی کوئلہ کان میں دھماکہ 1 کانکن جان بحق 4جھلس کر زخمی

124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ(خبردار نیوز)
بلوچستان کے علاقے ضلع دکی میں نجی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا
جس کے نتیجے میں ایک کانکن جاں بحق جبکہ 4 جھلس کر زخمی ہوگئے
جبکہ ایک کانکن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی یے
لیویز کے مطابق ضلع دکی میں تعینات مائن انسپکٹر مقصود احمد نے بتایا کہ کوئلہ کان میں موجود کانکن آکسیجن برقرار رکھنے کےلئے کمپریسر نصب کررہے تھے جس کے پائپ لائن جوڑنے کیلئے کوئلہ کان کے اندر آگ جلانے کی کوشش کی گئی
اس دوران کوئلہ کان میں موجود گیس کے باعث دھماکہ ہوا۔۔۔۔
دھماکے کے نتیجے میں کوئلہ کان میں موجود ایک کانکن موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ 4 جھلس کر زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے
مائن انسپکٹر نے بتایا کہ تمام زخمیوں سول اسپتال دکی میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ذردالو کے مقام پر لینڈ مائن سے دھماکہ ہوا تھا
دھماکہ کے نتیجے میں کوئلہ کان کے 2 مقامی ٹھیکہ دار جان بحق جبکہ 6 کان زخمی ہوئے تھے
جس کے خلاف نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے کوئٹہ میں احتجاج بھی کیا
اور مطالبہ کیا کہ کوئلہ کے کامکنوں کو تحفظ فراہم کیا جاے

Comments are closed.