Khabardar E-News

بلدیاتی انتخابات کا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے -نذیر حریفال

8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین ( نامہ نگار ) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اقدامات مکمل کرلئے گئے،، اور ضلع پشین میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے،
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نذیر احمد حریفال نے جمعہ کو میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا
انکے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،
ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کی طرف اہم پیش رفت ہوگی
اس لئے میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے
تاکہ ٹرن آوٹ زیادہ سے زیادہ ہوسکے
انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے عمل کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رکھے ہیں
نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی میں سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔
ورکشاپ میں پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سمیع ترین،، میڈیا ہاؤس پشین کے صحافیوں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت امیدواروں نے شرکت کی۔

Comments are closed.