Khabardar E-News

میڈیا مسائل کی نشاندہی کریں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ضیا اللہ لانگو

189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہی کہ فنڈز عوام کی امانت ہے امانت میں عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے علاقے کی تعمیر و ترقی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،قلات میں سڑکوں کی تعمیر سمیت ترقیاتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے جلد ترقیاتی کام مکمل ہونگے کپوتو گریڈ اسٹیشن زمینداروں کا دیرینہ مطالبہ تھا جلد کام کا افتتاح کرینگے قلات ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی سمیت مسائل حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے روز دورہ قلات کے موقع پر مختلف لوگوں سے عید ملنے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں وہ زمیندار کسان اتحاد کے مرکزی صدر پرنس لعل جان احمدزئی کے گھر جاکر ان سے عید ملے اور ہندو برادری کے مہاراج گشام داس و دیگر ہندو برادری سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنیں ان کے ہمراہ ایس ایس پی عبدالحق عمرانی آغا اکرم جان احمدزئی ایم ایس ڈاکٹر گنشام داس، میر عبدالحئی لانگو سرجیت کمار دیگر موجود تھے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ہے اس سے بچاو کیلئے عوام احتیاط کرے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرے انہوں نے کہا کہ قلات میں سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کرینگے 9 واٹرسپلائی کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے اور جہاں بھی واٹرسپلائی کی ضرورت ہو وہاں مزید واٹر سپلائی لگائینگے جبکہ شہر سمیت علاقے میں ٹرانسفارمرز فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ میڈیا مسائل کی نشاندہی کریں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے میڈیا ہی عوام کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ گیس بجلی سمیت دیگر ضرویات زندگی عوام کا بنیادی حق ہے ان پر ہم کوئی احسان نہیں کررہے یہ عوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ قلات میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے نہیں کرتے عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور کسی کو مایوس نہیں کرینگے ۔

Comments are closed.